Description
Apni Zindgi Khud Banae in Urdu free read. In this book, we will mention the important techniques by which common people can make their daily life extremely successful and useful.
تین صدیوں بعد سقراط سے بھی زیادہ عظیم شخص نے اپنے ہم عصروں سے سوال کیا ایسے آدمی کی کوششوں کا کیا فائدہ جو ساری دنیا حاصل کر لے ۔ لیکن اپنے آپ کو کھو دے ؟ چنانچہ ہماری کوششوں کا یہی مقصد ہونا چاہئے کہ ہم اپنی روح کو سنواریں اور اپنی شخصیت کو عظمت سے ہمکنار کریں۔ اس راہ میں صرف نفسیات کا علم ہی ہماری مدد کر سکتا ہے ۔ علم نفسیات اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود انسان ۔ یہ انسانی دماغ کے مطالعے کا نام ہے ۔ یہ گوشت پوست کے بنے ہوۓ انسان کے اندر جھانکنے اور اس کے افکار تمناؤں اعمال اور احساسات کو سمجھنے کی کوشش ہے ۔
دماغ کے شعوری اعمال ہی سب کچھ نہیں ہیں ۔ ہمارے دماغ کی شعور کی سطح کے نیچے بھی بہت کچھ ہو رہا ہے ۔ بلا شبہ ہم میں سے ہر شخص ایک لاشعور بھی رکھتا ہے۔ یہ سگمنڈ فرائیڈ تھا جس نے لاشعور کی موجودگی کو دریافت کیا۔ اور لاشعور نے نفسیاتی نظریات تشکیل دینے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔
Book´s Focus Points
-
کامیابی کا راستہ ۔۔۔علم نفسیات
-
اپنی دنیا تعمیر کریں
-
ارادے کی نفسیات
-
جادو کی چابی
-
نفسیات اور مذہب