Description
Dar Aur Khof Par Fateh in Urdu
یہ ڈر اور خوف صرف عام لوگوں تک محدود نہیں بلکہ کئی مشہور لوگ بھی مختلف طرح کے شدید خوف محسوس کرتے رہے ہیں۔
برطانیہ کا شاہ جیمز شدید اعصابی خوف میں جتا تھا اور تلوار دیکھ کر خوف زدہ ہو جایا کرتا تھا۔ جب اسے نائٹ کے اعزاز کے طور پر تلوار دی جارہی تھی تو اُس کے ہاتھ خوف سے کپکپا رہے تھے۔ جب بجلی کڑکتی تھی تو یونان کے فرماں روا سیزر کا تمام بدن کانپ جاتا تھا۔ وہ اپنے محل کے تہ خانے میں چھپ جاتا اور اپنے کانوں کو ڈھانپ لیتا تھا۔
اریمسس بجلی دیکھ کر ڈر جایا کرتا تھا اور پاسکل تو سینکڑوں چیزوں سے خوفزدہ رہا کرتا تھا ۔ شہنشاہ فریڈرک اعظم ہر قسم کے نئے کپڑوں اور نئے یونیفارم سے نفرت کیا کرتا تھا۔ مشہور سائنسدان نیوٹن پانی سے بہت ڈرتا تھا اور شہرہ آفاق موسیقار موزارٹ ڈھول تاشے کی آواز سُن کر فوراً بھاگنے کی کوشش کرتا تھا۔
خوفناک کہانیاں لکھنے والا مشہور ادیب ایڈ گرایلن پو اندھیرے سے سخت ڈرتا تھا اور شہرہ آفاق فرانسیبی افسانہ نگار موسیاں دروازے کی آواز سن کر خوفزدہ ہو جایا کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Book´s Focus Points
-
کیا آپ کسی اونچی دیوار یا کسی اور بلند جگہ پر کھڑا ہونے سے ڈرتے ہیں؟
-
کیا آپ اندھیرے یا نام نہاد دین، بھوتوں اور روحوں اور آسیب وغیرہ سے خوف زدہ ہیں؟
-
کیا آپ ذہنی انتشار کا شکار ہیں؟
-
کیا آپ کو نامعقول اور بلا جواز قسم کے خوف کا سامنا ہے؟
-
کیا آپ بند کمرے یا دوسری بند جگہوں میں گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں؟